image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:09 Hrs(IST)
Sports

چہل کی شاندار گیند بازی نے میچ کا رخ بدل دیا:کوہلی

چہل کی شاندار گیند بازی نے میچ کا رخ بدل دیا:کوہلی

دوبئی ، 22 ستمبر (یو این آئی ) رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے اپنی شاندار کارکردگی سے میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑنے پر اہم کردار ادا کیا آئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں بنگلور نے چہل کے 18 رنز کے عوض تین وکٹ اور تیز بالر نودیپ سینی کے 25 رن پر دو اور شیوم دوبے کے 15 رن پر دو وکٹ کی بدولت حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 کا شاندار آغاز کیا۔
وراٹ نے کہا کہ یہ واقعی خوشگوار ہے۔
پچھلے سیزن میں اس کے برعکس نتیجہ برآمد ہوا تھا ۔

image