image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 22:39 Hrs(IST)
Sports » Cricket

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ایک سبق : لکشمن

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ایک سبق : لکشمن
Laxman

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ملی مایوس کن شکست کے بعد تنقید کے زد میں آئی ٹیم انڈیا کے دفاع میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے بعد اب وی وی ایس لکشمن نے بھی اترتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہار ٹیم انڈيا کیلئے ایک سبق ہے اور وہ جلد ہی زوردار واپسی کرے گی۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو اپنی سرزمین پر دھول چٹانے والی ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ہی ٹیسٹ میں زبردست جھٹکا لگا اور اسے مہمان ٹیم کے ہاتھوں 333 رنز کی یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مڈل آرڈر کے سابق سرکردہ بلے باز اور كمنٹیٹر لکشمن نے کہاکہ یہ ہار ہندستانی ٹیم کے لیے ایک طرح کا سبق ہے کہ جب آپ ملک کیلئے کھیلتے ہیں تو آپ اس کے فخر کے لیے کھیلتے ہیں ۔

image