SportsPosted at: Jan 24 2023 10:03PM ہندوستان نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرکے ون ڈے میں نمبر ایک بنا
اندور، 24 جنوری (یو این آئی) ہندوستان نے کپتان روہت شرما (101) اور شبھمن گل (112) کی شاندار سنچریوں کی بدولت منگل کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 90 رن سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 3-0سے جیت لی۔
ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 385 رن بنائے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41.2 اوور میں 295 رن پر ڈھیر ہوگئی۔