image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 20:06 Hrs(IST)
Sports

روہت کی سنچری رائیگاں ، ہندستان کو 34 رنوں سے شکست

روہت کی سنچری رائیگاں ، ہندستان کو 34 رنوں سے شکست

سڈنی، 12 جنوری (یو این آئی) نائب کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 133) کی شاندار اننگز بھی ہندستان کو آسٹریلیا کے خلاف سنیچر کو ایک روزہ سیریز کے پہلے مقابلے میں جیت نہیں دلا سکی اور مہمان ٹیم 34 رن سے شکست سے دوچار ہوئی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوروں میں پانچ وکٹ پر 288 رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندستانی ٹیم مقررہ اووروں میں نو وکٹ کھوکر 254 رن ہی بناسکی۔
ا س شکست کے ساتھ ہی ہندستان تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہوگئی ہے۔

image