image
Saturday, Jan 18 2020 | Time 08:27 Hrs(IST)
  • لیبیا میں لڑائی کی وجہ سے 150،000 لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا ہے: اقوام متحدہ
Science Technology

آسٹریلیا نے ہندوستان سے آخری اوور میں فتح چھینی

آسٹریلیا نے ہندوستان سے آخری اوور میں فتح چھینی

وشاکھاپٹنم، 24 فروری (یو این آئی) ياركرمین جسپريت بمراه نے 19 ویں اوور میں دو وکٹ لے کر ہندوستان کے لئے غیر متوقع جیت کی امید پیدا کردی تھی لیکن امیش یادو کے اننگز کے آخری اوور میں آسٹریلیا نے 14 رن حاصل کرکے ہندوستان کے ہاتھوں سے اتوار کے روز پہلے ٹوٹي- 20 میچ میں جیت چھین کر دو میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہندوستان نے سات وکٹ پر 126 رن بنائے جبکہ آسٹریلیا نے 20 اوور میں سات وکٹ پر 127 رن بنا کر ہندوستانی شائقین کو مایوس کر دیا۔ آسٹریلیا نے تین وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا۔ جون 2016 کے بعد سے یہ پہلی بار ہے جب ہندوستان نے مسلسل دو ٹوئنٹی -20 میچ گنوائے ہیں۔ ہندوستان کی اپنی سر زمین پر گزشتہ آٹھ ٹوئنٹی ۔20 مقابلوں میں یہ پہلی شکست ہے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور اس کے ابتدائی دو وکٹ جلدی گر گئے۔ مارکس اسٹائنس دوسرے اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ کو تیسرے اوور کی پہلی گیند پر جسپريت بمراه نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
دو وکٹ محض پانچ رن پر گر جانے کے بعد ڈی آرسی شارٹ اور گلین میکسویل نے تیسرے وکٹ کے لئے 84 رن کی شاندار شراکت کی۔ لیگ اسپنر يجویندر چہل نے میکسویل کو لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کراکر اس خطرناک ہوتی ہوئی شراکت کو توڑا۔ میکسویل نے 43 گیندوں پر 56 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
نربھیا کیس: نیا ڈیتھ وارنٹ جاری، یکم فروری کی صبح چھ بجے مجرموں کو پھانسی

نربھیا کیس: نیا ڈیتھ وارنٹ جاری، یکم فروری کی صبح چھ بجے مجرموں کو پھانسی

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں چاروں مجرموں کے لیے جمعہ کے روز نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہوگا۔

...مزید دیکھیں
بی جےپی قومی صدر کا انتخاب 20 جنوری کو

بی جےپی قومی صدر کا انتخاب 20 جنوری کو

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کو 21 جنوری کے پہلے نیا قومی صدر مل جائے گا۔

...مزید دیکھیں
نربھیا معاملہ: صدر نے قصوروار مکیش کی رحم کی عرضی خارج کی

نربھیا معاملہ: صدر نے قصوروار مکیش کی رحم کی عرضی خارج کی

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے نربھیا معاملے کے ایک قصوروار مکیش سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی رحم کی عرضی جمعہ کے روز خارج کردی اس سے قبل وزارت داخلہ نے رحم کی عرضی کو خارج کرنے سے متعلق سفارش صدر کو بھیجی تھی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے دہلی سے 57 امیدواروں کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی سے 57 امیدواروں کا اعلان کیا

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعہ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 57 امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ، این پی آر نوٹیفکیشن کے خلاف عرضی پر مرکزسے جواب طلب

سپریم کورٹ، این پی آر نوٹیفکیشن کے خلاف عرضی پر مرکزسے جواب طلب

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر مرکزی حکومت کو جمعہ کے روز نوٹس جاری کیا  چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے اسرارالحق منڈل اور دیگر کی عرضی پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پٹرول 14  اور  ڈیزل 15 پیسے سستا

پٹرول 14 اور ڈیزل 15 پیسے سستا

نئی دہلی 17 جنوری (یواین آئی) ملک میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی اور پٹرول آج 14 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے تک کم ہوئی ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پیٹرول کی قیمت 14 پیسے اترکر 75.41 روپے فی لیٹر رہ گئی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس دلتوں کی آبرو اور تحفظ  کی مخالفت میں آگ زنی اور تشدد کرا رہی ہے : نڈا

کانگریس دلتوں کی آبرو اور تحفظ کی مخالفت میں آگ زنی اور تشدد کرا رہی ہے : نڈا

نئی دہلی ، 17 جنوری ( یواین آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارگذار صدر جے پرکاش نڈا نے جمعہ کو کہا کہ مذہب کی بنیاد پر ظلم وستم کے شکار افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش چھوڑ کر آنے والے اقلیتی ہندوؤں میں دو تہائی سے زائد دلت ہیں لیکن دلتوں کے مسیحا بننے والے ہی ان دلتوں کی عزت آبرو اور محفوظ مستقبل کی مخالفت میں ملک میں تشدد اور آگ زنی کرنے پر آمادہ ہیں ۔

...مزید دیکھیں
ہندی فلموں کے پہلے سپراسٹار  تھے سہگل

ہندی فلموں کے پہلے سپراسٹار تھے سہگل

17 Jan 2020 | 2:33 PM

نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) شہنشاہ موسیقی کےایل سہگل نے15سال کے عرصے میں 185نغموں کے لیے اپنی آواز دی اور 36فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے  سہگل 1930کی دہائی میں فلمی دنیا کے نقشے پر اس وقت نظرآئے جب نیو ٹھیٹر کلکتہ کے مالک بی این سرکارنے سامعین کے سامنے پیش کیا اور انہیں زبردست شہرت حاصل ہوئی۔

دلی کو بنائیں گے مثالی فٹ بال ریاست: شاجي

24 Nov 2019 | 6:19 PM

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی ) دہلی سوکر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے ) کے صدر شاجي پربھاكرن نے اس عہدے پر اپنے دو سال پورے کر لئے ہیں اور وہ دلی کو مثالی فٹ بال ریاست بنانے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

image