image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 06:37 Hrs(IST)
Sports

وراٹ اور رہانے سنچری سے چوکے

وراٹ اور رہانے سنچری سے چوکے

ناٹنگھم،18اگست (یو این آئی) ہندستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان وراٹ کوہلی ( 97) اور نائب کپتان اجنکیا رہانے (81) کی شاندار اننگز اور دونوں کے مابین چوتھے وکٹ کے لئے 159رن کی شاندار شراکت داری کی بدولت چھ وکٹ پر 307رن کا باعزت اسکور بنا لیا ۔

وراٹ اور رہانے دونوں ہی سنچری کے نزدیک پہنچ کر چوک گئے ۔
وراٹ زیادہ بدقسمت رہے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے لیکن دونوں بلے بازوں نے ہندستان کو تین وکٹ پر 82رن کی نازک حالت سے نکال لیا۔

image