SportsPosted at: Jan 19 2020 9:26PM کرکٹ: ہٹ مین روہت کی سنچری، سیریز پر ہندستان کا قبضہ
بنگلور، 19 جنوری (یو این آئی) نائب کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما (119) کی 29 ویں سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی (89) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 137 رنوں کی بہترین شراکت کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں اتوار کو سات وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔
ہندستان نے پہلا ون ڈے 10 وکٹ سے ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی۔
راجکوٹ اور بنگلور میں دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی۔