image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 09:28 Hrs(IST)
Sports » Cricket

کرکٹ: اسمتھ ، وارنر پر ایک سال کی پابندی، آئی پی ایل سے بھی باہر

کرکٹ: اسمتھ ، وارنر پر ایک سال کی پابندی، آئی پی ایل سے بھی باہر

جوہانسبرگ/نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) بال ٹیمپرنگ کے قصوروار پائے گئے آسٹریلیائی بلے باز اسٹیون استمھ اور ڈیوڈ وارنر پر کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بدھ کو 12-12 مہینے کی پابندی عائد کی ہے اور سی اے کے اس فیصلہ کے کچھ گھنٹے بعد ہی ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی سخت قدم اٹھاتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل 2018 سے باہر کردیا ہے۔

سی اے نے اسمتھ اور وارنر پر 12 ماہ کی پابندی لگانے کے علاوہ بال ٹیمپرنگ کے تیسرے قصوروار کھلاڑی کیمرن بین کرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔
سی اے کے چیف ایکزیکٹیو جیمس سدر لینڈ نے منگل کو ان تینوں کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فرمان سنا دیا تھا اس کے 24 گھنٹے کے اندر ان تینوں کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی۔

image