SportsPosted at: Aug 7 2024 8:04PM سری لنکا نے ہندستان کو 249 رن کا ہدف دیا
کولمبو، 07 اگست (یو این آئی) اویشکا فرنینڈو (96) اور کوسل مینڈس (59) کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے بدھ کو تیسرے ون ڈے میں ہندوستان کو جیت کے لیے 249 رن کا ہدف دیا ہے۔
آج یہاں سری لنکا کے کپتان چرتھ اسالنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بیٹنگ کے لیے آنے والی پتم نسانکا اور اویشکا فرنینڈو کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 89 رن جوڑے۔