image
Friday, Mar 29 2024 | Time 01:34 Hrs(IST)
Sports » Cricket

ناقص کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنا نے پر لست ملنگا بھڑکے

ناقص کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنا نے پر  لست ملنگا بھڑکے
Malinga

کولمبو ، 23 جون (یو این آئی)چمپئنز ٹرافی میں ناکامی پر مختلف ملکوں کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اسی طرح سری لنکا کے کرکٹرز کی ناقص کارکردگی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر لست ملنگا بھڑک گئے۔
سری لنکا کی ٹیم کی چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی میں ناکامی پر حکام کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے جہاں وزیر کھیل نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بہت موٹے ہیں۔
مایہ ناز سری لنکن فاسٹ بالر سے یہ تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے مذکورہ وزیر کا بندر سے موازنہ کردیا جس پر سری لنکا کے حکام حرکت میں آ گئے اور ملنگا کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی۔

image