image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 19:36 Hrs(IST)
Sports » Cricket

رنر اپ کے لئے ایسے شاندار استقبال کی توقع نہیں تھی: متالی

رنر اپ کے لئے ایسے شاندار استقبال کی توقع نہیں تھی: متالی
Matali Raj

نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) خواتین ورلڈ کپ میں رنر اپ بن کر وطن لوٹی ہندوستانی ٹیم کا ممبئی سے لے کر دہلی تک شاندار استقبالیہ جاری ہے اور ٹیم کی کپتان متالی راج نے کہا ہے کہ انہیں قطعی توقع نہیں تھی کہ ایک رنراپ ٹیم کا اتنا زبردست استقبال ہو گا ۔
ہندستانی ٹیم کا وطن واپسی پر ممبئی میں غیر معمولی استقبال ہوا تھا اور اس کے 24 گھنٹے بعد دہلی میں صبح وزیر کھیل وجے گوئل نے ٹیم کا اپنی رہائش گاہ پر شاندار استقبال کیا۔
اس کے ایک گھنٹے بعد ہی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ٹیم کا استقبال کرتے ہوئے ہر کھلاڑی کو 50۔

image