image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:37 Hrs(IST)
Sports » Cricket

شکست پر مشتعل میکسویل، ٹیم کو کیا متنبہ

شکست پر مشتعل میکسویل، ٹیم کو کیا متنبہ
maxwell

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی ٹیم کی مسلسل دو ہار سے پریشان کنگز الیون پنجاب کے کپتان گلین میکسویل نے دہلی ڈئیر ڈیولس کے خلاف شکست کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے تمام شعبوں میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اگر اسے جیت کی پٹری پر لوٹنا ہے تو اسے اپنے کھیل کو درست کرنا ہوگا۔
کنگز الیون پنجاب کو دہلی ڈئیر ڈیولس کے ہاتھوں فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر 51 رن کی شکست کھانی پڑی تھی۔
پنجاب کی ٹیم کی اس میچ میں کارکردگی انتہائی ناقص تھی اور وہ ہر معنوں میں اسے بھولنا چاہے گی۔

image