image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 22:30 Hrs(IST)
Sports

مصباح الحق کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ

مصباح الحق کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ
misbah

دبئی، 22 دسمبر (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سال 2016 کے لیے کرکٹ ایوارڈز میں مصباح الحق کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔
خیال رہے کہ 42 سالہ مصباح الحق پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں جن کی قیادت میں رواں برس پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اور یہ حیران کن طور پر پاکستانی ٹیسٹ ٹیم نے اعزاز اپنے ہوم گراؤنڈ پر کوئی بھی ٹیسٹ کھیلے بغیر حاصل کیا۔
اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ہر سال کھیل میں بہترین کارکردگی کے ساتھ مخالف ٹیم کے ساتھ بہترین برتاؤ، اپنی ٹیم میں اچھا کردار اور کھیل کے روایتی اقدار کو برقرار رکھنے پر دیا جاتا ہے۔

image