SportsPosted at: Dec 3 2024 11:51PM سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے
کرائسٹ چرچ ،3 دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس کاٹ لیے گئے اور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ڈبلیو ٹی سی ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے اور پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعد اس کی اگلے سال فائنل کھیلنے کی امیدوں کو دوہرا دھچکا لگا ہے۔
اس ایکشن کے بعد نیوزی لینڈ کے اب 47.92 فیصد پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ بقیہ دو میچ جیت کر بھی صرف 55.36 فیصد پوائنٹس حاصل کر سکے گی۔