image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 15:56 Hrs(IST)
Sports » Cricket

اسٹوکس کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سے کرکٹ میں واپسی

ہیملٹن، 24 فروری (یو این آئی) انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو یہاں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

26 سال کے اسٹوکس کو گزشتہ سال ستمبر میں برسٹل نائٹ کلب کے باہر ہوئے جھگڑے کے بعد ہی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اسٹوکس اس کے بعد سے تقریبا 155 دن سے کرکٹ سے باہر تھے۔

image