image
Friday, Mar 29 2024 | Time 02:10 Hrs(IST)
Sports » Cricket

پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن میں پرتپاک استقبال

پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن میں پرتپاک استقبال
cricket Pak Team

کراچی، 20 جون (یو این آئی) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف ہندستانی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا برطانیہ سے وطن لوٹنے پر زور دار استقبال کیا گیا جہاں ہوائی اڈے پر ہی پرستار اپنے کھلاڑیوں کے انتظار میں موجود رہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس منگل کی صبح جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں سندھ کے گورنر محمد زبیر، کراچی کے میئر وسیم اختر اور ہزاروں پاکستانی پرستار موجود تھے اور انہوں نے پھولوں سے کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیا۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان اور احمد شہزاد علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں لاہور کے میئر، پنجاب اسمبلی کے کئی وزیر اور مقامی شہریوں کے علاوہ نوجوان پرستار موجود تھے۔

image