SportsPosted at: Jan 19 2025 5:06PM ساجد اور ابرار کا قہر، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنوں سے ہرایا
ملتان، 19 جنوری (آئی این ایس) کپتان شان مسعود (52) کی نصف سنچری کے بعد ساجد خان (پانچ وکٹ) اور ابرار احمد (چار) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوار کے روز ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگ میں 123 پر ڈھیر کرتے ہوئے مقابلہ 127 رنوں نے جیت لیا۔
میچ میں کل نو وکٹیں لینے والے ساجد خان کو 'پلیئر آف دی میچ' کے خطاب سے نوازا گیا۔
251 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز پاکستانی باؤلنگ اٹیک کا سامنا زیادہ دیر تک نہ کرسکی اور پوری ٹیم 36.3 اوورز میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔