image
Friday, Apr 19 2024 | Time 15:05 Hrs(IST)
Sports

پاکستان نے دی بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے شکست

پاکستان نے دی  بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے شکست

لاہور، 24 جنوری (یو این آئی ) سابق کپتان شعیب ملک کی ناٹ آؤٹ 58 رن کی بہترین اننگز کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو جمعہ کو پہلے ٹی -20 میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
بنگلہ دیش نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 141 رن بنائے جبکہ پاکستان نے 19.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 142 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
ملک نے 45 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

image