image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 12:11 Hrs(IST)
Sports » Cricket

پجارا 248 اور جیکسن کے شاندار 161رنز

پجارا 248 اور جیکسن کے شاندار 161رنز

راجکوٹ، 12 جنوری (یو این آئی ) ہندوستانی ٹیسٹ بلے باز چتیشور پجارا (248) کی شاندار ڈبل سنچری اور شیلڈن جیکسن کے 161 رنزاور دونوں بلے بازوں کے درمیان 393 رنز کی رفاقت کی بدولت سوراشٹر نے کرناٹک کے خلاف رنجی ٹرافی گروپ اے اور بی مقابلے کے دوسرے دن اتوار کو اپنی پہلی اننگز سات وکٹ پر 581 رن کا بڑا اسکور بناکر ڈکلئیر کر دی۔

فرسٹ کلاس میں اپنی 50 ویں سنچری بنانے والے پجارا نے 162 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 390 گیندوں میں 24 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیکسن نے 99 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 299 گیندوں میں سات چوکوں اور چھ چھکے کی مدد سے 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پجارا اور جیکسن نے تیسرے وکٹ کے لئے 393 رنز کی بڑی شراکت کی۔

image