image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:44 Hrs(IST)
Sports » Cricket

ہندستان کی پانچویں مقام پر تنزلی ، وراٹ چوٹی پر قائم

ہندستان کی پانچویں مقام پر تنزلی ، وراٹ چوٹی پر قائم
Virat

دبئی، 10 جولائی (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم انڈیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور آئی سی سی کی پیر کو جاری تازہ عالمی رینکنگ میں وہ پانچویں مقام پر پھسل گئی ہے ۔
ہندستانی ٹیم کو نو وکٹ سے شکست دینے والی ویسٹ انڈیز 117 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں اپنا سرفہرست مقام برقرار رکھا ہے جبکہ انگلینڈ اور پاکستان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

image