SportsPosted at: Sep 24 2020 10:13PM حکمت عملی کو صحیح طریقے سے انجام دیا : روہت
ابوظبی ، 24 ستمبر (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو 49 رنز سے شکست دینے کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس میچ میں اپنی حکمت عملی کو صحیح طریقے سے انجام دیا ممبئی نے آئی پی ایل کے اپنے دوسرے میچ میں کے کے آر کو 49 رنز سے شکست دے کر فتح کا ذائقہ چکھا۔
اس میچ میں کپتان روہت نے تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔
روہت کو اننگز کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔