SportsPosted at: Apr 9 2017 7:34PM جب سچن نے دو نوجوانوں کو ہیلمیٹ پہننے کو کہا
sachin نئی دہلی، 09 اپریل (یو این آئی ) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کرکٹ کے بھگوان تو ہیں ہی، ایک ذمہ دار شہری بھی ہیں۔
انہوں نے سڑک پر دو نوجوانوں کو بغیر ہیلمیٹ لگائے گاڑی چلاتے دیکھا تو ان سے ہیلمیٹ پہننے اور اپنی حفاظت کے لئے محتاط رہنے کو کہا۔
سچن نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کیا ہے جس میں وہ دو نوجوانوں کو ہیلمیٹ پہن کرا سکوٹر چلانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔