image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:07 Hrs(IST)
Sports

سپریم کورٹ نے جمعہ تک بورڈ کی سماعت ملتوی کی

سپریم کورٹ نے جمعہ تک بورڈ کی سماعت ملتوی کی
BCCI

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی خراب صحت کے پیش نظر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو لے کر کیس کی سماعت جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
عدالت عظمی میں پیر کو اس معاملے پر فیصلہ آنے کی توقع تھی لیکن چیف جسٹس ٹھاکر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔
اس معاملے پر کافی عرصے سے عدالت میں کارروائی چل رہی ہے۔

image