SportsPosted at: Dec 12 2016 6:31PM اگلے سال بھی ہند پاک سیریز کی امید نہیں: سیٹھی
Sethi کراچی، 12 دسمبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے انہیں اگلے سال بھی دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز کی امید نہیں ہے۔
سیٹھی نے کہاکہ ہندستان اور پاکستان کے اگلے سال دو طرفہ سیریز کھیلنے کا امکان انتہائی کم ہے۔
مجھے نہیں لگتا کہ موجودہ حالات میں ایسا ہوگا اور اسے تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔