image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 23:29 Hrs(IST)
Sports

ایک ہار سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں: شاستری

ایک ہار سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں: شاستری

کرائسٹ چرچ، 28 فروری (یو این آئی ) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں ملی 10 وکٹ کی شرمناک شکست کے باوجود ہندستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ایک شکست سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہےہندستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لیکن کوچ شاستری کا کہنا ہے کہ ٹیم کو شکست سے فکر مند ہونے کی ضرور نہیں ہے۔
شاستری نے میچ کے موقع پر کہاکہ ہم نے حال میں آٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں ٹیم نے سات مقابلے جیتے ہیں جبکہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

image