SportsPosted at: Sep 18 2023 4:51PM سراج سات اوور کے بعد بھی گیند بازی کرنا چاہتے تھے: روہت
کولمبو، 18 ستمبر (یو این آئی) ایشیا کپ میں ہندوستان کی تیز گیند بازی سے کافی مطمئن کپتان روہت شرما نے کہا کہ سری لنکا کے چھ وکٹیں حاصل کرنے سے پرجوش محمد سراج لگاتار سات اوور کرنے کے بعد مزید گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن ٹرینر کے مشورے پر ان کے اسپیل کو محدود کرنا پڑا ایشیا کپ فائنل میں تاریخی جیت کے بعد روہت نے اپنے تیز گیند بازوں کی تعریف کی۔
سراج اتوار کو اچھی فارم میں تھے اور انہوں نے اپنی خطرناک گیندبازی ے سری لنکا کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو زبردست دھچکہ دیا اور صرف 16 گیندوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
روہت شرما نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، “سراج نے اپنےاسپیل میں سات اوور کرائے اور مجھے ٹرینر کی طرف سے پیغام ملا کہ ہمیں سراج کو اب روکنا ہوگا۔