image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 18:20 Hrs(IST)
Sports

سری لنکا ۔پاک ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بارش کی نذر

سری لنکا ۔پاک ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بارش کی نذر

راولپنڈی، 14 دسمبر (یواین آئی) پاکستانی سر زمین پر سری لنکا کے خلاف کھیلا جا رہا پہلا کرکٹ ٹیسٹ ہفتے کے روز چوتھے دن پوری طرح بارش کی نذر ہو گیا۔

سخت سیکورٹی کے درمیان منعقد کئے جارہے دو ٹسٹ میچوں کی اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ مسلسل بارش سے متاثر رہا اور چار دن میں بارش کے سبب سری لنکا کی پہلی اننگز پوری نہیں ہو پائی ہے اور میچ ڈرا کی جانب بڑھ ہو چکا ہے۔

سری لنکا کے پہلی اننگز میں 91.5 اوورز میں چھ وکٹ پر 282 رن بنے ہیں۔

image