image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:56 Hrs(IST)
Sports

سری لنکا کی ویسٹ انڈیز پر ایک وکٹ سے دلچسپ جیت

سری لنکا کی ویسٹ انڈیز پر ایک وکٹ سے دلچسپ جیت

کولمبو، 22 فروری (یو این آئی) وانیدو هنسارنگا کی ناٹ آؤٹ 42 رنز کی فیصلہ کن اننگز کی بدولت سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ہفتہ کو پہلے ون ڈے میں پانچ گیند باقی رہتے ایک وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز نے اوپنر شائی ہوپ کی 140 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے بنی 115 رن کی سنچری کی بدولت 50 اوور میں سات وکٹ پر 289 رنز بنائے۔
ڈیرن براوو نے 39، رسٹن چیز نے 41، كيمو پال نے ناٹ آؤٹ 32 اور ہیڈن والش نے ناٹ آؤٹ 20 رن بنائے۔

image