image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 19:39 Hrs(IST)
Sports » Profile

اسٹورٹ براڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا سنگ میل

اسٹورٹ براڈ  کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا سنگ میل

آکلینڈ، 23 مارچ (یو این آئی) مایہ ناز انگلش فاسٹ بالر اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ بالر بن گئے۔

براڈ نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ٹام لیتھم کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
براڈ نے 31 برس اور 271 دنوں کی عمر میں ٹیسٹ کیریئر میں وکٹوں کی چوتھی سنچری مکمل کر کے جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل اسٹین کا کم عمری میں 400 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

image