image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:32 Hrs(IST)
Sports » Cricket

کم از کم 20 رن فاضل بنانے چاہئے تھے: وراٹ

کم از کم 20 رن فاضل بنانے چاہئے تھے: وراٹ
virat

PRINT TEXT لندن۔
9 جون (یو این آئی) ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف 321 رن بنانے کے باوجودآئی سی سی چیمپئنس ٹرافی کا اہم مقابلہ ہارنے کے بعد کہا ہے کہ ٹیم کو اور زیادہ رنوں کی ضرورت تھی اور بورڈ پر کم از کم 20 رن فاضل بنانے چاہئے تھے۔
ہندستانی ٹیم نے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا کے خلاف اچھی شروعات کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں چھ وکٹ پر 321 رن بنائے تھے جس میں شکھردھون کی لاجواب سنچری (125) اور روہت شرما اور مہندر سنگھ دھونی کی نصف سنچریاں شامل تھیں۔

image