SportsPosted at: Jul 3 2020 8:38PM 2011 ورلڈ کپ فائنل فکس ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، جانچ مکمل
کولمبو ، 03 جولائی (یو این آئی) ہندوستان میں 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل کو فکس کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ملا ہے اور سری لنکا کے اس وقت کے وزیر کھیل مہندرآنند التھاگماگے کے حتمی فکسنگ کے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔
فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ہندوستان نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
ورلڈ کپ فائنل فکس کرنے کے الزامات کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور کھلاڑیوں کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔