SportsPosted at: Jul 13 2020 5:36PM 200 کے ہدف کے تعاقب میں ونڈیز کا ریکارڈ برقرار
ساوتھمپٹن ، 13 جولائی (یو این آئی) ویسٹ انڈیز نے 200 یا اس سے کم ہدف کے تعاقب میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا ہے ونڈیز نے اتوار کے روز انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 200 رنز کے ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرتے ہوئے چار وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کی تاریخ کا یہ 61 واں موقع تھا جب اس نے جیت کے لئے 200 رن یا اس سے کم کا ہدف دیا تھا۔
ان 61 مواقع میں ویسٹ انڈیز 55 مرتبہ جیت چکا ہے اور چھ مواقع پر ڈرا ہوا ہے۔