image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 11:04 Hrs(IST)
Sports » Ranking

ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2019 کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا

ویسٹ انڈیز  ورلڈ کپ 2019 کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا

ہرارے، 22 مارچ (یو این آئی)ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 5 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ آئندہ برس منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

زمبابوے میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئی اور پہلے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈین اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 2 کے اسکور پر کرس گیل اور شائی ہوپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم ایون لوئس اور مارلن سیمیوئلز نے عمدہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو تباہی سے بچایا، لوئس 66 اور سیموئلز 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

image