image
Friday, Apr 19 2024 | Time 22:55 Hrs(IST)
Sports » Cricket

ہندوستانی خواتین نے پاکستان سے چکایا بدلہ

ہندوستانی خواتین نے پاکستان سے چکایا بدلہ
Women Cricket

ڈربی، 02 جولائی (یو این آئی) لیفٹ آرم اسپنر ایکتا بشٹ (18 رن پر پانچ وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کو پاکستان کو خواتین ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 95 رن سے ناک آؤٹ جیت کی ہیٹرک مکمل کر لی۔
ہندوستانی خاتون ٹیم نے اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستانی مرد ٹیم کو ملی شکست کا بدلہ بھی چکا لیا۔
ہندوستانی ٹیم اگرچہ 50 اوور میں نو وکٹ پر 169 رن کے عام اسکور ہی بنا پائی لیکن ایکتا بشٹ کی خطرناک گیند بازی سے اس نے پاکستان کو 38.1 اوور میں 74 رن پر ہی ڈھیر کر دیا۔

image