image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:18 Hrs(IST)
Sports

ہندوستان کے خلاف مقابلے میں پاکستان جیت کا دعویدار : میتھیوہیڈن

ہندوستان کے خلاف مقابلے میں پاکستان جیت کا  دعویدار :  میتھیوہیڈن

دبئی ، 21 اکتوبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق سلامی بلے باز اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں جیت کی دعویدار ہوگی اس ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے بلے بازی صلاح کار بنے ہیڈن نے کہا کہ ’’ حقیقت میں میں نے اپنے خواب میں بھی کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستانی ڈریسنگ روم کا حصہ بنوں گا ہیڈن نے یہ بھی کہا ، "اگرچہ ورلڈ کپ کا ریکارڈ ہندوستان کے حق میں ہے ، لیکن حتمی فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ میچ کے دن کون سی ٹیم چیلنج کو سنبھالتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی میچ کے دباؤ کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
"
ہیڈن نے مزید کہا ،"جب آپ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہیں تو ظاہر ہے کہ آپ دباؤ میں رہتے ہیں لیکن یہ دباؤ تب تک رہتا ہے جب آپ اسے ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔
آپ کی تیاری، آپ کا تجربہ اور آپ کا موقع تاریخ بنانے کا موقع بن چکا ہے۔

image