image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:34 Hrs(IST)
Sports

ہندستان فتح سے 280 رن دور، جدوجہد جاری

ہندستان فتح سے 280 رن دور، جدوجہد جاری

لندن، 10 جون (یو این آئی) ہندوستان نے روہت شرما (43) اور وراٹ کوہلی (44 ناٹ آؤٹ) کی اہم شراکت کی بدولت ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے چوتھے دن تین وکٹ پر 164 رن بنائے، حالانکہ وہ ابھی فتح سے 280 رن دور ہے۔

پہلی اننگز میں 173 رن کی برتری حاصل کرنے والے آسٹریلیا نے ایلکس کیری (ناٹ آؤٹ 66) کی نصف سنچری کی مدد سے دوسری اننگز 270/8 پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ہندستان کے سامنے 444 رن کا بڑا ہدف رکھا۔
اگر ہندوستان آخری دن ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے کوہلی-رہانے پر انحصار کرنا ہوگا۔

image