SportsPosted at: Jun 8 2023 9:20PM آسٹریلیا 469 رن، چائے تک ہندستان 37/2 بناسکا
لندن، 08 جون (یو این آئی) بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹریوس ہیڈ (163) اور اسٹیو اسمتھ (121) کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کی پہلی اننگز میں ہندوستان کے خلاف 469 رن بنائے۔
چائے سے پہلے ہندستان نے صرف 37 رن پر دو وکٹ گنوا دیے۔
ہیڈ نے صرف 174 گیندوں میں 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 163 رن بنائے جبکہ اسمتھ نے 268 گیندوں میں 19 چوکوں کی مدد سے 121 رن بنائے۔