image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:12 Hrs(IST)
Sports

یوسف پٹھان کاکرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ

یوسف پٹھان کاکرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ

نئی دہلی، 26 فروری (یواین آئی) ہندوستان کے آل راونڈر یوسف پٹھان نے جمعہ کے روز کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا یوسف پٹھان نے ٹویٹر پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا  38 سالہ آل راؤنڈر نے کرکٹ کے تمام فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ، "میں سبھی طرح سے حمایت کرنے اور پیار دینے کے لئے اپنے کنبے، دوستوں ، مداحوں ، ٹیم ، کوچوں اور ملک کا پورے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ آپ سب مستقبل میں بھی میری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

یوسف نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 57 ون ڈے اور 22 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔

image