image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:28 Hrs(IST)
Sports

حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا کام آيا: یوسف

حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا کام آيا: یوسف
Yusuf Pathan

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی ) دہلی ڈئیر ڈیولس کے خلاف شاندار نصف سنچری بنانے والے کولکاتا نائٹ رائڈرس کے دھماکہ خیز بلے باز یوسف پٹھان نے کہا کہ ٹیم نے اس مقابلے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی اور اسی کے مطابق کھیلنے سے کامیابی حاصل ہوئی۔
کولکتہ کی ٹیم نے ایک وقت 21 رن پر تین وکٹ کھو دیئے تھے اور مشکل میں پھنس گئی تھی لیکن اس کے بعد یوسف (39 گیندوں پر 59 رن) نے منیش پانڈے (69) کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لئے 72 گیندوں پر 110 رنز کی شراکت کر کےٹیم کو بحران سے نکال لیا تھا۔
کولکتہ نے بعد میں یہ میچ چار وکٹ سے جیتا تھا۔

image