InternationalPosted at: Oct 22 2021 10:09AM اداکار ایلیک بالڈون نے غلطی سے خاتون کیمرہ مین کو گولی مار دی
واشنگٹن ، 22 اکتوبر (یو این آئی/اسپوتنک) مشہور امریکی اداکار ایلیک بالڈون نے فلم ’رسٹ‘کی شوٹنگ کے دوران ایک خاتون کیمرہ مین کو غلطی سے گولی مار دی۔
سانٹا فے کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولی لگنے سے کیمرہ مین کی موت ہو گئی ہے اور اس دوران ایک فلم ڈائریکٹر بھی زخمی ہوا ہے۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی دیر رات ’رسٹ‘ کے سیٹ پرایک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔
شیرف آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ، ’شیرف آفس نے تصدیق کی ہے کہ ’رسٹ‘ کے سیٹ پر دو افراد - فوٹو گرافی ڈائریکٹر ہیلینا ہنچِس (42) اور ڈائریکٹر جوئل سوزا(48) کو اداکار اور پروڈیوسر ایلیک بالڈون (68) کی غلطی سے گولی لگ گئی‘۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بیان کے مطابق حادثے کی بابت اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
یو این آئی/اسپوتنک،ایم اے۔