image
Sunday, Oct 13 2024 | Time 03:17 Hrs(IST)
National

دہلی پولیس نے منشیات کے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا

دہلی پولیس نے منشیات کے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا

نئی دہلی، 02 اکتوبر (یو این آئی) دہلی پولیس نے بدھ کو ایک بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 560 کلو گرام سے زیادہ کوکین ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (خصوصی سیل) پرمود سنگھ کشواہا نے یہاں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے جنوبی دہلی کے مہرولی سے چار لوگوں کو پکڑا اور 562 کلوگرام سے زیادہ وزنی کھیپ ضبط کی جس کی تخمینہ قیمت 2000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 40 کلو چرس بھی ضبط کی جس کی قیمت 50 لاکھ روپے فی کلو ہے اور تقریباً 50 لاکھ خوراک کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اسپیشل سیل کی ٹیم دو ماہ سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی تھی جس کی وجہ سے تہوار کے سیزن سے عین قبل یہ پردہ فاش ہوا۔ پولیس نے یہ کھیپ دارالحکومت میں کام کرنے والے ایک مشتبہ منشیات فروش سے قبضے میں لی ہے۔ بیرون ملک سے درآمد کی گئی کوکین کو دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں تقسیم کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا، "یہ بڑا ضبطی منشیات کے کاروبار کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہماری انتھک کوششوں کا ثبوت ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1908

خاص خبریں
برلا آئی پی یو کے 149ویں اجلاس میں پارلیمانی وفد کی  کریں گے قیادت

برلا آئی پی یو کے 149ویں اجلاس میں پارلیمانی وفد کی کریں گے قیادت

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 13 سے 17 اکتوبر تک جنیوا میں ہونے والی بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی میں پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پی ایم گتی شکتی کے تین سال، اب اس تصور کو ضلعی سطح تک لے جانے کی تیاری

پی ایم گتی شکتی کے تین سال، اب اس تصور کو ضلعی سطح تک لے جانے کی تیاری

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) سڑک، ریل اور بندرگاہ جیسے ٹریفک اور نقل و حمل کے شعبے میں بڑے ملٹی ماڈل پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے نافذ گتی شکتی نیشنل میگا پلان (گتی شکتی این ایم پی) کا تصور اب ضلعی سطح پر لے جانے کے مقصد سے پڑوسی ممالک نیپال اور سری لنکا میں بھی اس کے فوائد پہنچانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کی حکومت ہندو اقلیتی طبقہ کے تحفظ کو یقینی بنائے: حکومت ہند

بنگلہ دیش کی حکومت ہندو اقلیتی طبقہ کے تحفظ کو یقینی بنائے: حکومت ہند

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں درگا پوجا کے پنڈال پر پٹرول بم حملے اور ستکھیرا کے مندر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ہدیہ کئے گئے دیوی کالی کے سونے کا تاج چوری کی خبر کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے وہاں کی حکومت سے اقلیتی ہندو برادری کے لوگوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی  کا مہسانہ حادثہ پراظہار تعزیت، متاثرین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان

وزیر اعظم مودی کا مہسانہ حادثہ پراظہار تعزیت، متاثرین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان

نئی دہلی، 12 اکتوبر ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے مہسانہ ضلع کے کڑی تعلقہ کے جسل پور گاؤں میں ہفتہ کو ایک حادثے میں نو مزدوروں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونگے :فاروق عبداللہ

انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونگے :فاروق عبداللہ

سری نگر12 اکتوبر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کی شام کو کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو متحد کرنا نئی حکومت کو ایجنڈا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
سونیا-راہل نے رام لیلا میدان میں دسہرہ کا تہوار منایا

سونیا-راہل نے رام لیلا میدان میں دسہرہ کا تہوار منایا

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو یہاں رام لیلا میدان میں نو شری دھارمک لیلا کمیٹی کی طرف سے منعقدہ دسہرہ تہوار میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
مراٹھی مانس کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رہیگی،مودی- شاہ  نفرت پھیلارہے ہیں۔ اُدھوٹھاکرے

مراٹھی مانس کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رہیگی،مودی- شاہ نفرت پھیلارہے ہیں۔ اُدھوٹھاکرے

ممبئی ،12 اکتوبر(یواین آئی) آج یہاں شیواجی پارک میں دسہرہ کے موقع پر آج شب مرکز کی مودی اور مہاراشٹر کی شندے حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مراٹھی مانس کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
image