RegionalPosted at: Dec 5 2019 6:39PM اناؤ:ریپ ملزمین کا متأثرہ کو زندہ جلانے کی کوشش،تمام گرفتار
لکھنؤ:05 دسمبر(یواین آئی)حیدرآباد میں ویٹرنری خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری و بہیمانہ قتل کے ایک ہفتے بعد اترپردیش میں جمعرات کو اجتماعی عصمت دری متأثرہ کو ریپ ملزم اور اس کے چار ساتھیوں نے پٹرول ڈال کرزندہ جلانے کی کوشش کی متأثرہ ریاستی راجدھانی میں واقع شیاما پرساد مکھرجی اسپتال میں زندگی و موت کی لڑائی لڑرہی ہے۔ اس کے جسم کا تقریبا 90 فیصدی حصہ جھلس چکا ہے۔اس معاملے میں کلیدی ملزم شیوم کے ساتھ پولیس نے تمام 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متأثرہ رائے بریلی میں اپنے وکیل سے ملنے کے لئے گھر سے نکلی تھی کہ راستے میں اس کے گھر سے صرف ایک کلو میتر کی دوری پر اس کے بدن پر پٹرول ڈال کر اس کے بدن کو آگ لگا دیا۔ حادثے کے وقت متأثرہ اکیلے تھی۔اس کے ساتھ اس کے کنبے کا کوئی بھی فرد نہیں تھا۔
متأثرہ کو لکھنؤ کے سول اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔سول اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ڈی ایس نیگی نے بتایا کہ ’ریپ متأثرہ کی حالت کافی نازک ہے۔اس کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔
جاری۔یواین آئی۔ولی