image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 14:22 Hrs(IST)
Sports » Badminton T T

سندھو، سائنا، سری کانت، پرنئے کوارٹر فائنل میں

سندھو، سائنا، سری کانت، پرنئے کوارٹر فائنل میں

گولڈ کوسٹ، 12 اپریل (یو این آئی ) ہندستان کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو، سائنا نہوال، ایچ ایس پرنئے اور كندامبي سری کانت نے اپنے سنگلز میچ جیت کر 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے بیڈمنٹن مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

ہندستانی شٹلرز نے جمعرات کو اپنے تمام زمروں میں کل نو میچ جیت لئے۔
خواتین کے سنگلز کے آخری 16 راؤنڈ میں سائنا نے آئل آف مین کی جیسكا لی کے دوسرے گیم میں ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

image