image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 10:23 Hrs(IST)
Sports » Commonwealth Games

ہندوستان کا سنہری دن، آٹھ بار گونجا قومی ترانہ

ہندوستان کا سنہری دن، آٹھ بار گونجا قومی ترانہ

گولڈ کوسٹ، 14 اپریل (یو این آئی ) ہندستانی کھلاڑیوں نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں 10 ویں دن ہفتہ کو تمغوں کی برسات کرتے ہوئے آٹھ طلائی، پانچ چاندی اور چار کانسی سمیت 17 تمغے جیت کر گزشتہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں سے آگے نکلنا طے کر لیا ہے۔

ہندستان کے اب 25 طلائی، 16 چاندی اور 18 کانسی سمیت 59 تمغے ہو گئے ہیں اور کھیل کے آخری دن اتوار کو اس کا کم از کم چھ تمغہ جیتنا طے ہے جس سے وہ گلاسگو کی کل 64 کی میڈل کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
ہندستان نے گلاسگو میں 15 طلائی، 30 چاندی اور 19 کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

image