image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 13:56 Hrs(IST)
Sports » Commonwealth Games

ونیش اور سمیت نے جیتا طلائی، ساکشی کو کانسی

ونیش اور سمیت نے جیتا طلائی، ساکشی کو کانسی

گولڈ کوسٹ، 14 اپریل (یو این آئی ) ہندستان کی ونیش پھوگاٹ (50 کلوگرام) اور سمیت (125 کلوگرام) نے غضب کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے 10 ویں دن ہفتہ کو طلائی تمغہ جیت لئے جبکہ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ فاتح ساکشی ملک (62 کلوگرام ) اور سوموير (86) کو کانسی سے اکتفا کرنا پڑا۔

ونیش اور سمیت کی طلائی تمغوں سے گولڈ کوسٹ میں ہندوستان کے کشتی کی سنہری تمغوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی اور اس نے گزشتہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچ طلائی تمغوں کی برابری کر لی۔
ونیش اور سمیت سے پہلے سشیل کمار، راہل اوارے اور بجرنگ نے طلائی تمغے جیتے تھے۔

image