image
Friday, Apr 19 2024 | Time 10:44 Hrs(IST)
Others

امفان طوفان: وزیر اعظم نے بنگال کو ایک ہزار کروڑ روپے دینے کااعلان کیا

امفان طوفان: وزیر اعظم نے  بنگال کو ایک ہزار کروڑ روپے دینے کااعلان کیا

کلکتہ22مارچ (یواین آئی) وزیرا عظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال کے عوام کے یقین دلاتے ہوئے کہاہے کہ مصیبت کی اس وقت میں پورا ملک ان کے ساتھ ہے اور مرکزی حکومت ”امفان طوفان“ سے ہونے والی تباہی سے بنگال کو نکالنے اور بنگال کی از سر نو بازآبادکار ی کیلئے بنگال حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ ابتدائی طور پر مرکزی حکومت نے ایک ہزار کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ممتا بنرجی کے ساتھ امفان طوفان سے ہونے والی تباہیوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امفان طوفان نے بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اورلاکھوں کروڑ روپے کے نقصانات ہوئے ہیں۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ بنگال کو اس مصیبت سے نکالنے کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بنگال جلد سے جلد دوبارہ کھڑا کرنے ور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جلد ہی مرکزی حکومت کی ایک ٹیم بنگال کا دورہ کرے گی اور زراعت، بجلی،کمیونیکیشن،سڑک، مکانات اور دیگر نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد پورا خاکہ بنائے گی۔ بازآباد کاری کیلئے موثر یوجنا بنائی جائے گی۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بنگال کو از سرنو کھڑا کرنے کیلئے جو بھی ضروریا ت ہوگی اس کو پورا کرنے کیلئے ہم کھڑے رہیں گے۔وزیرا عظم مودی نے کہاکہ فوری طور پر ہم نے بنگال حکومت کو ایک ہزار کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ جلد سے جلد بازآبادکاری کا کام شروع کیا جاسکے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ طوفان میں جن لوگوں کی موت ہوگئی ہے ان کے ورثاء کو دو۔دو لاکھ روپے وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دیا جائے گا۔اس کے علاوہ زخمیوں کے علاج کیلئے50ہزار روپے تک کی مدد کرنے کا انتظام کریں گے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے بحران سے دو چار ہے اور اس سے جیتنے کی کوشش کررہی ہے۔ہندستان بھی کورونا کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس اور طوفان سے نمٹنے کا منتر جداگانہ ہے۔کورونا وائرس کا منتر یہ ہے کہ جو جہاں ہے وہیں رہے۔اور معاشرتی فاصلے کو قائم رکھے۔جب کہ طوفان کا تقاضا ہے کہ جلد سے جلد لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے۔دو الگ قسم کی لڑائیاں بنگال کو لڑنی پڑرہی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہ کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال حکومت نے اس محاذ پر بہترین کام کررہی ہے اور مرکزی حکومت نے طوفان آنے سے قبل جو کام کرنے کا تھا اس میں بھی ریاستی حکومت کی مدد کی اور طوفان کے بعد بھی ریلیف، باز آبادکاری میں مدد کرنے کو تیار ہے۔اس لئے ایڈوانس کے طور پر مرکز نے ایک ہزار کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے راجہ رام رائے موہن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی جینتی ہے اور بنگال کی سرزمین قابل فخر ہے وہ راجہ رام موہن رائے کی دھرتی ہے۔ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ راجہ رام موہن رائے کا آشیرومیں حاصل رہے گا اور ہم سب مل کر بنگال کی ترقی کیلئے کام کریں گے اور یہی ان کیلئے سب سے بڑی خراج عقیدت ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں بنگال کے ہرایک شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مصیبت کے اس وقت میں پورا ملک آپ کے ساتھ ہے اور بھارت سرکار ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔میں یہاں آپ سب لوگوں سے ملنے کیلئے آیا تھا۔مگر کورونا وائرس کی وجہ یہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ میں یہاں سے اڑیسہ جارہا ہوں اور وہاں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لوں گا۔
بدھ کے دن آئے امفان طوفان میں 77افراد کی موت اور لاکھوں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔کئی لاکھ مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور ہزار ہیکڑ زمین تباہ و برباد ہوگئی ہے۔کل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بنگال میں ایسی تباہی میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہرطرف تباہی و بربادی کا منظر ہے۔انہوں نے کہاتھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ مل کر بنگال کو کھڑا کرنے کا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال کو از سر نو کھڑا کرنے کیلئے ملک کے عوام بھی آگے آئیں۔ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو بنگال کا فضائی دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لینے کی دعوت دی تھی۔اس کے بعد ہی وزیرا عظم نے بنگال کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image