image
Friday, Mar 29 2024 | Time 07:15 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

ڈیزی شاہ سلمان کے ساتھ دوبارہ کام کریں گی

ڈیزی شاہ سلمان کے ساتھ دوبارہ کام کریں گی

ممبئی، 13 جون (یواین آئی) نئی اداکارہ ڈیزی شاہ سلمان خان کے ساتھ پھر سے کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔
ڈیزی نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم جے ہو سے سلمان کے ساتھ کیا تھا۔
سلمان جلد ہی کوریوگرافر سے ڈائریکٹر بنے ریمو ڈسوزا کی ہدایت میں ایک رقص پر مبنی فلم ’ڈانسر ڈیڈ‘کی شوٹنگ شروع کریں گے، جس کے لئے سلمان کو کچھ پتلا ہونا ہوگا، جس سے وہ رقص کی بنیاد پر اس فلم میں ایک رقاص کے کردار کو اچھی طرح سے ادا کرسکیں ۔
اس فلم کے لئے سلمان کے ساتھ جیکولین فرنانڈیز بھی نظر آنے والی ہیں۔
خبر ہے کہ اس فلم میں ایک نہیں دو اداکارہ ہوں گی۔
دوسری اداکارہ کے طور پر ڈیزی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔
دو اداکاراؤں والی فلم ہونے کی وجہ سے ان کا موازنہ جیکولین فرنانڈیز کے ساتھ کیا جائے گی۔
اس فلم میں سلمان ایک 13 سال کی بچی کے والد بنیں گے۔
پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ یہ فلم ریمو کی ہٹ سیریز ’ اے بی سی ڈی ‘ کا تیسرا حصہ ہوگی، لیکن سلمان نے یہ کہہ کر کہ وہ ریمو کی رقص پر مبنی فلم کر رہے ہیں، جو اے بی سی ڈی نہیں ہے،اس کے ایک نئی فلم ہونے کا اشارہ دیا ہے۔
ممکن ہے کہ سلمان جنوری 2018 میں ریمو کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image