image
Friday, Feb 3 2023 | Time 16:44 Hrs(IST)
National

دانش علی نے بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے کے لیے لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا

دانش علی نے بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے کے لیے لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا

نئی دہلی، 09 دسمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ملک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے بجائے روایتی بیلٹ پیپر کے ذریعے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا مسٹر دانش علی نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کسی بھی قوم کی جمہوری اقدار کے لیے اہم ہوتے ہیں اس میں ایک منصفانہ، درست اور شفاف انتخابی عمل شامل ہے جس کی آزادانہ طور پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔ روایتی ووٹنگ سسٹم ان میں سے بہت سے اہداف کو پورا کرتے ہیں۔ ای وی ایم میں غلطیوں کا اندیشہ ہے اور دنیا کے کئی ممالک نے ای وی ایم کا استعمال بند کر دیا ہے کیونکہ اس کی سچائی پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کو روایتی بیلٹ پیپرز سے بدلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ ڈالنا کسی بھی ملک کے انتخابی عمل کے لیے زیادہ قابل اعتماد اور شفاف طریقہ ہے۔ دنیا میں کوئی بھی مشین 100فیصد غلطیوں سے پاک نہیں ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے قابل اعتماد ہونے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشینوں کو بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ کے زیادہ قابل اعتماد نظام سے تبدیل کیا جائے تاکہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہو اور جمہوریت پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
لوک سبھا میں ہنڈن برگ معاملے پر ہنگامہ، ایوان کی کارروائی پورے دن  کے لیے ملتوی

لوک سبھا میں ہنڈن برگ معاملے پر ہنگامہ، ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) ہنڈن برگ کے معاملے پر لوک سبھا میں جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل سکی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں ہی ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔

...مزید دیکھیں
امرتسر میں پاکستانی ڈرون مار گرایا، 5 کلوگرام ہیروئن برآمد

امرتسر میں پاکستانی ڈرون مار گرایا، 5 کلوگرام ہیروئن برآمد

امرتسر، 3 فروری (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں فارورڈ سرحدی چوکی ریئر ککڑمیں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ڈرون کے ساتھ پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ علی الصبح تقریباً 2.30 بجے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی علاقے ریئرککڑ میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کا مارگرایا انہوں نے بتایا کہ علی الصبح علاقے کی تلاشی کے دوران سرحد پر خاردار تاروں کی باڑ اور زیرو لائن کے درمیان گرائے گئے ڈرون کو برآمد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
میانمار کے 37 شہروں میں مارشل لاء کا اعلان

میانمار کے 37 شہروں میں مارشل لاء کا اعلان

ینگون، 3 فروری (یو این آئی) مشرقی ایشیائی ملک میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل نے چار جنوبی علاقوں کے 37 شہروں اور چار ریاستوں میں مارشل لاء کا اعلان کیا ہے جمعرات کی رات کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق، 37 شہر ساگینگ ریجن سے، 11 چِن ریاست سے، سات میگ وے اور باگو ریجن سے پانچ پانچ، کیاہ ریاست سے چار، تنینتھائی ریجن اور کائین اور مون ریاست سے بالترتیب دو دو ہیں۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کے وزیر خزانہ نے 24-2023 کا بجٹ پیش کیا

کیرالہ کے وزیر خزانہ نے 24-2023 کا بجٹ پیش کیا

ترواننت پورم، 3 فروری (یو این آئی) کیرالہ کے وزیر خزانہ کے این بال گوپال نے جمعہ کو اسمبلی میں پنارائی وجین حکومت کا دوسرا مکمل بجٹ پیش کیاسال 2016 کے اسمبلی انتخابات میں 91 سیٹوں کے مقابلے 2021 میں 140 اسمبلی سیٹوں میں سے 99 سیٹیں جیت کر مسلسل دوسری میعاد کے لیے اقتدار میں آنے والی سی پی آئی (ایم) کی زیرقیادت حکومت کا یہ دوسرا مکمل بجٹ ہے مسٹر بال گوپال نے کہا کہ موجودہ معاشی سست روی کے پیش نظر حکومت عام لوگوں پر بوجھ ڈالے بغیر اضافی وسائل اکٹھا کرنے کے لیے جرات مندانہ قدم اٹھا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان

سری نگر،3 فروری (یو این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو ہفتوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے اور گلمرگ سرد ترین جگہ رہی ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
معروف فلم ڈائریکٹر  وشوناتھ کا انتقال

معروف فلم ڈائریکٹر وشوناتھ کا انتقال

حیدرآباد، 3 فروری (یو این آئی) نامور فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر اور اداکار کاسینادھونی وشواناتھ کا جمعرات کی رات بزرگی سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے یہاں انتقال ہوگیا ان کی عمر 92 برس تھی خاندانی ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق وشواناتھ کافی عرصے سے بیمار تھے اور بزرگی سے متعلق مسائل تھے مسٹر وشوناتھ نے کل دیر رات ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ پر اپوزیشن پر ہنگامہ آرائی کے سبب جمعہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا میں ہنڈن برگ معاملے پر ہنگامہ، ایوان کی کارروائی پورے دن  کے لیے ملتوی

لوک سبھا میں ہنڈن برگ معاملے پر ہنگامہ، ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی

03 Feb 2023 | 4:33 PM

نئی دہلی، 03 جنوری (یو این آئی) ہنڈن برگ کے معاملے پر لوک سبھا میں جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل سکی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی 2 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں ہی ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان میں رکھے۔

جھارکھنڈ کے دو 'کیراکت' نے یوتھ گیمس میں رنگ جمایا

03 Feb 2023 | 2:28 PM

گوالیار، 03 فروری (یو این آئی) خواتین کی ہاکی پر مبنی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم 'چک دے انڈیا' کے کردار سوموئی کرکیتا سے متاثر ہوکر جھارکھنڈ کے غریب کسان کنبہ کی دو کھلاڑی کھیلو انڈیا یوتھ گیمز (مدھیہ پردیش) میں اپنے ضلع کا نام روشن کرنے پہنچی ہیں۔

بھگوان دادا نے اپنے ڈانس اسٹائل سے شائقین کو دیوانہ بنایا

03 Feb 2023 | 10:28 AM

(چار فروری ، برسی کے موقع پر)ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ڈانس اسٹائل کے لاکھوں دیوانے ہیں لیکن خود سپر اسٹار امیتابھ بچن جن کے دیوانے تھے اور جنہوں نے ان کے ڈانس اسٹائل کو اپنایا ، آج کی نسل شاید انہیں نہیں جانتی ہوگی اور وہ اداکار تھے پچاس کی دہائی کے سپراسٹار بھگوان دادا۔

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان

03 Feb 2023 | 4:39 PM

سری نگر،3 فروری (یو این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو ہفتوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے اور گلمرگ سرد ترین جگہ رہی ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.

اغوا اور عصمت دری کے الزام میں دو کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی

31 Jan 2023 | 8:22 PM

بلندشہر 31 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کے بلند شہر کی ایک عدالت نے ایک لڑکی کو اغوا کرنے اور اس کی عصمت دری کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو دس سال کی سخت قید اور 45 ہزار 500 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

...مزید دیکھیں
image