image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:49 Hrs(IST)
National

محب وطن ڈاکٹر کفیل خان کو فورا رہا کیا جائے: کنور داش علی

محب وطن ڈاکٹر کفیل خان کو فورا رہا کیا جائے: کنور داش علی

نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئي) بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پیر کے روز شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں جیل میں قید ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ یوگی حکومت وکاس دوبے جیسے خوفناک مجرموں پر نرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ سیکڑوں بچوں کی جانیں بچانے والے محب وطن ڈاکٹر کو جیل میں بند رکھی ہے۔
امروہہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ مسٹر کنور دانش علی نے ٹویٹ کرکے متھرا جیل میں بند ڈاکٹر کفیل خان کو فوری رہا کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت خونخوار مجرموں اور وکاس دوبے جیسے دہشتگردوں پر نرمی برت رہی ہے لیکن سیکڑوں بچوں کی جانیں بچانے والے ڈاکٹر کفیل خان جیسے محب وطن کو قید میں ڈال رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ "نظریاتی اختلافات رکھنا جرم نہیں ہے بلکہ ہماری جمہوریت کی امتیازی خصوصیت ہیں"۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ڈاکٹر کفیل خان کے ہاتھ سے لکھے ہوئے چار صفحے کا خط بھی شیئر کیا۔ خط میں کورونا وائرس کی مہاماری کے دوران جیل کے اندر گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھنے اور بیرکوں میں کسی بھی سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔ ڈاکٹر کفیل خان نے جیل کے اندر گندگی اور بد نظمی کے بارے میں بھی تفصیل سے لکھا ہے۔
واضح ر ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کو سال 2017 میں گورکھپور کے بی آر ڈی کالج و اسپتال میں بچوں کی موت پر لاپرواہی برتنے کے الزام میں معطل کرکے گرفتار کیا گیا تھا، حالانکہ وہ تحقیقات میں بے قصور پائے گئے تھے۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں اتر پردیش کی متھرا جیل میں بند ہیں۔
یو این آئي۔ م ش ۔ ایف اے ۔ 1450

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image