image
Friday, Mar 29 2024 | Time 13:54 Hrs(IST)
National

پولس اہلکاروں کی شہادت یوگی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ

پولس اہلکاروں کی شہادت یوگی حکومت کی ناکامی کا نتیجہ

نئی دہلی، 05 جولائی (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا ہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے کانپور میں آٹھ پولس اہلکاروں کی شہادت ہوگئی۔
امروہہ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ مسٹر دانش علی نے ٹوئٹ کرکے اتوار کو اترپردیش حکومت کی کام کرنے کی پالیسیوں پر سوال کھڑاکیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’کانپور میں شہید ہوئے ہمارے بہادر جوان اترپردیش حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ خطرناک بدمعاش وکاس دوبے کھلا گھومتا رہا۔ حکومت کا پورا نظام صحافیوں، طالب علموں، حقوق انسانی کے کارکنوں اوراپنے فکری مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل بھیجنے کا کام کرتا رہا اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام گھومتے رہے۔‘‘
واضح رہے کہ تین جولائی کی رات قتل کے معاملے میں مطلوب وکاس دوبے کو گرفتار کرنے گئی پولس کی ٹیم پر بدمعاشوں نے حملہ کردیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایک تھانہ انچارج سمیت آٹھ جوان شہید ہوگئے تھے۔
واقعہ کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر پولس نے واردات میں ملوث وکاس کے دو رشتہ داروں کو مار گرایا تھا۔ دوبے کی تلاش میں پولس کی پچاس سے زیادہ ٹیمیں ریاست کے مختلف اضلاع میں تلاش کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں پانچ سو سے زیادہ موبائل فون کو سروی لانس پر رکھا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image